ریسرچ اینڈ پالیسی یونٹ یہ جاننے کی کوشش کرتا ہے کہ مختلف طبقہ زندگی میں مسلمان کس حد تک برطانوی معاشرے سے مستفید ہورہے اور کس حد تک اس کے لیے فائدہ مند ثابت ہورہے ہیں۔ جہاں ضروری ہوتا ہے، ہم اسلامی انتہا پسندی کے چیلنج کا مقابلہ کرنے میں حکومت اور سول سوسائٹی کی خامیوں کی نشاہدہی کرتے ہیں اور لبرل جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے تجاویز د یتے ہیں۔ شواہد کی بنیاد پر کی جانے والی تحقیق اور پالیسی سے متعلق امور پر نئی سوچ پیدا کرنے سے ہمارا مقصدیہ ہے کہ مجموعی طور پر معاشرتی فلاح کے لیے بحث کا عمل شروع کیا جائے اور مسلمانوں کے اتحاد کو ممکن بنایا جائے۔
ہم دوسرے فکری حلقوں، تحقیقی اداروں، تعلیمی اداروں، عام لوگوں کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر کا م کرتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہمارے تحقیقی منصوبے دوسروں کے کام کو دہرانے کے بجائے اس میدان میں کچھ اضافے کا باعث بنیں۔ ہمارے پاس کمیونٹی کی سطح کے رابطوں کا ایک وسیع نیٹ ورک بھی موجود ہے جسے ہم اپنی تحقیق میں درست سمت کے تعین اور معاونت کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
