لوگ


ماجد نواز - ڈائریکٹر اور شریک بانی

 

ماجد نواز عالمی اسلامسٹ پارٹی ’حزب التحریر‘ کے برطانیہ میں قومی سطح کی اہم رہنماؤں میں شامل تھے ۔ اس تنظیم سے ان کا تعلق چودہ سال رہا۔ وہ ڈنمارک اور پاکستان میں ’حزب التحریر‘ کے بانی اراکین میں شامل تھے اور آخر کار مصر کے جیل میں چار سال تک ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ’ضمیر کے قیدی‘ کی حیثیت سے رہے۔ جیل میں ماجد نے بتدریج اپنے خیالات تبدیل کرنے شروع کیے۔ حتی کہ پھر انھوں نے اسلام کے حوالے سے اسلامسٹوں کی آئیڈیالوجی اور سیاست کو مکمل رد کردیا۔ وہ اب اسلامسٹوں کے خیالات کی مخالفت میں غوروخوض کرنے، لکھنے، مذاکرے کرنے اور میڈیا میںبیانات دینے میں مصروف ہیں۔ انھوں نے بین الاقوامی سطح پر سٹی سرکل لندن جیسے عوامی فورم سے لے کر واشنگٹن ڈی سی میں امریکی سینٹ تک مختلف حلقوں میں اس موضوع پر اظہار خیال کیا ہے ۔ وہ باقاعدگی سے قومی اور بین الاقوامی خبروں پر اور اخباروںمیں اپنے بیانات دیتے ہیں۔ ماجد نے عربی زبان اور قانون میں  SOASسے بی اے آنرز کیا۔ لندن سکول آف اکنامکس سے سیاسی تھیوری میں ایم ایس سی کیا جس میں ’مذہب اور سیاست‘، اور ’تنازعہ، تشدد اور دہشت گردی ‘ جیسے موضوعات پر موڈیولز بھی شامل تھے