پاکستان یونیورسٹی ٹور



“You people are doing a great job educating the youth of Pakistan, so that together we may eradicate the menace of fundamentalism and radicalism”
Islamabad

 

“I deeply extol the efforts of the Quilliam team for the services they are rendering to our nation”
Quetta




PreviousNext

پاکستان یونیورسٹی ٹور


دنیا کا ساتویں بڑا اور 17 کروڑ افراد کی آبادی والا ملک پاکستان مسحور کن تنوع اور بے پناہ جوہر کا حامل ہے۔ لیکن حالیہ برسوںمیں ملک میں استحکام اور ترقی کے عمل کو انتہا پسندوں کی متشددانہ کارروائیوں نے بہت نقصان پہنچایا۔ لاہور میں سری لنکا کی ٹیم پر حملہ اور پچھلے سال اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل پر خود کش بمبار حملہ، ملک میں جاری انتہا پسند اسلامسٹوں کی متشددانہ مہم کی چند انتہائی حیران کن مثالیں ہیں۔

پاکستان میں قوئیلیم کا کام یہ رہا ہے کہ خاموشی سے بڑھنے والی انتہاپسندانہ آئیڈیالوجی کے تدارک کے لیے تعلیمی اداروں میں مکالمے، مباحثے اور مذاکرے کے عمل کو تقویت دی جائے۔ ہمیں یقین ہے کہ آج کے طالب علم کل کے رہنما ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے قوئیلیم نے پاکستان میں نوجوانوں کی فلاح کے لیے کام کرنے والی این جی او ’برگد‘ سے پارٹنرشپ کی ہے تاکہ یونیورسٹی کیمپسوں میں انتہاپسندی کے مسئلے پر قابو پایا جا سکے۔

مارچ 2009 میں قوئیلیم اور برگد نے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ملک بھر سے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کو مدعو کیا گیا اور انھیں درخواست کی گئی کہ وہ انتہا پسندی جیسے پیچیدہ معاملے کے بارے میں اپنے خیالات اور تجربات سے دوسروں کا آگاہ کریں۔ اس کانفرنس کا نتیجہ یہ تھا کہ ایک ’ایکشن پلان‘ تیار کیا گیا جس پر عمل درآمد کے لیے یونیورسٹیوں کے مختلف فیکلٹی اراکین نے اپنی خدمات پیش کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ شرکا نے قوئیلیم کو پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا اور دعوت دی کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے کیمپسوں میں طلبا سے براہ راست بات کرے۔

اس سے اگلے مہینے قوئیلیم نے طلباء کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا اور پاکستان بھر میں یونیورسٹی کیمپسوں کا دورہ کیا تاکہ اسلامسٹ انتہا پسندی کے خلاف نوجوانوں کو مضبوط کیا جائے اور ان میں جمہوریت اور سیاسی نظریاتی ہمہ رنگی جیسی اقدار کو فروغ دیا جائے

قوئیلیم کے پیغام کو پھیلانے کے ساتھ ساتھ اس دورے سے یہ فائدہ بھی ہوا کہ پاکستان کی موجودہ صورت حال سے متعلق طلبا کے احساسات اور خیالات سے آگاہی حاصل کرنے کا موقع ملا۔ انتہا پسندی، جمہوریت، مذہبی حاکمیت، اور اسلام اور ریاست کے درمیان تعلق کے بارے میں شرکا کے نقطہ نظر کو جاننے کے لیے ایک سوالنامہ بھی ہر لیکچر کے دوران تقسیم کیا گیا۔ یہ سوالنامہ اس تحقیقی مطالعے کا ایک حصہ ہے جو تعلیم یافتہ پاکستانی نوجوانوں کے عقائد اور عادات کو جاننے کے لیے قوئیلیم کے تحت کیا جا رہا ہے۔

اس دورے کی غیر معمولی کامیابی کے ساتھ ساتھ پاکستانی طلبا کے پرجوش رویے سے اس بات کے امکانات روشن ہوئے ہیں کہ پاکستان میں اس ایجنڈے کے تحت مختلف شعبوں میں کام کیا جا سکتا ہے۔ اس پراجیکٹ سے حاصل ہونے والے نتائج اور متعدد ذرائع سے ملنے والے فیڈ بیک کی بنیاد پر قوئیلیم منصوبہ بندی کر رہا ہے کہ پاکستان میں موجود نظریاتی ہمہ رنگی، جمہوری اور حقیقی طورپر سیکولرقوتوں کو تقویت دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔دنیا بھر میں پاکستان کے بارے میں موجودہ غلط فہمیوں کو دور کرنے اور اس کے امیج کو بہتر بنانے میں ابھی وقت لگے گا۔

ہمارے ملک گیر دورے کو مقامی اور بین الاقوامی میڈیا میں بہت زیادہ کوریج دی گئی ہے جس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ اس دورے کو ایسی وسعت کی حامل اولین غیر معمولی کاوش قرار دیا گیا کہ جیسی اس سے پہلے کبھی پاکستان میں نہیں ہوئی۔ ذیل میں میڈیا کوریج کی تفصیلات دیکھی جا سکتی ہیں۔

پاکستان یونیورسٹی ٹور سے متعلق تفصیلی رپورٹ جلد ہی شائع کردی جائے گی۔ مزید خبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ کو ملاحظ کیجئے

پاکستان میں ہماری سرگرمیوں سے متعلق مزید معلومات کے لیے اس پتے پر رابطہ کیجئے pakistanvolunteers@gmail.com

 



Documentary on Quilliam’s Pakistan university tour, starts at 16:11 on the iPlayer video, BBC Newsnight, 23/06/09
Former Islamist takes on Pakistan extremism, BBC Newsnight, 23/06/09
UK Islam tour 'on the road' in Pakistan, BBC News, 23/06/09
A chilling return to the land where once I sowed hate, The Observer, 21/06/09
Aaj TV documentary, 21/06/09 [link forthcoming]
'Counter-Spin’ show hosted by Zarrar Khorro, Dawn News, 11/06/09
[link forthcoming]
‘Azfar Mani Show’, interview with Maajid Nawaz, Geo/Aag, 09/06/09
[link forthcoming]


Former militant renounces extremism, Dawn/AP/Washington Post/The Guardian, 07/06/09
Mazhar Nisa interviews Maajid Nawaz, Pakistan Broadcasting Corporation, 06/06/09
[link forthcoming]
'D-bate with Mehreen Khan’ and Maajid Nawaz, Aaj TV, 05/06/09
'Rana Mubashir at Prime Time’ interviews Maajid Nawaz, News 1, 28 & 29/05/09
Part 1, Part 2, Part 3, Part 4, Part 5, Part 6

 

Local partners: Bargad, Promotion of Peace, Justice and Youth Cooperation