لوگ


محمد علی موسوی - ریسرچ فیلو

                

محمد علی موسوی ایک ریسرچ فیلو کی حیثیت سے اکتوبر 2008 میں ہماری ٹیم میں شامل ہوئے۔ انھوں نے گزشتہ چند سال لندن میں موجود ایک اسلامی این جی او کے ساتھ عقیدوں کے درمیان تعلقات پر کام کیا ۔وہ امن، اردن میںبھی موجود تھے جہاں ’امن میسیج‘ زیر غور لایا گیا۔ یہ میسیج بعدازاں مسلمانوں میں اتفاق رائے سے قبول کرلیا گیا اور اجماع نے سرکاری طور پر اسلام میں آٹھ باضابطہ مسالک کو تسلیم کرلیا۔ محمد علی موسوی نے بہت سا وقت مشرق وسطی میں، خاص طور پر شام میں گزارہ جہاں انھوں نے عربی اور اسلامی سٹڈیز میں تربیت حاصل کی ۔ آپ مصر میں بھی رہے جہاں انگریزی ز بان کے استاد کی حیثیت سے کام کیا۔ حال ہی میں انھوں نے اسلامک سٹیڈیز میں ایم اے کے لیے پڑھائی شروع کی ہے۔ جب کہ اسی مضمون میں انھوں نے گریجوایشن کررکھی ہے۔ وہ بہت روانی سے عربی بول سکتے ہیں۔