جیمز برانڈن سینئر ریسرچ فیلو اور کمیونیکیشنز کے شعبے کے سربراہ ہیں۔ انھوں نے ہماری ٹیم میں شمولیت نومب ر2008 میں حاصل کی۔ اس سے پہلے وہ سینٹر فار سوشل کوہیزن میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کرتے تھے جہاں انھوں نے اسلامسٹ انتہاپسندی اورغیر ت کے نام پر کیے جانے والے تشدد کے موضوع پر متعدد رپورٹیں لکھیں۔ 2002 سے 2007کے دوران وہ یورپ، افریقہ اور مشرق وسطی کے درجنوں شہروں میں صحافی کے طور پر مختلف اخباروں اور براڈ کاسٹ میڈیا کے لیے اسلامی ایشوز پر رپورٹنگ کرتے رہے۔ 2003 سے 2004کے دوران وہ بغداد میں رہے جہاں انھوں نے انگریزی زبان کے مقامی اخبارات کے لیے کام کیا۔ 2006 سے 2007کا عرصہ انھوں نے قطر میں گزارہ جہاں وہ الجزیرہ کے انگریزی زبان کے سیٹلائٹ نیوز چینل سے وابستہ رہے۔
اسلامسٹ انتہا پسندی کی خلاف اظہار رائے کے لیے برانڈن باقاعدگی سے عالمی براڈ کاسٹ میڈیا میں آتے ہیں۔ وہ اسی موضوع پر امریکہ اور برطانیہ کے مختلف فکری اور علمی رسالوں میں لکھتے بھی ہیں۔ انھوں نے سکول آف اوریئنٹل اینڈ افریقن سٹڈیز(SOAS) سے مڈل ایسٹرن سٹڈیز میں ایم اے کیا ہے۔
