قوئیلیم دہشت گردی کی روک تھام کے لیے غوروخوض کرنے والوں کی پہلی عالمی تنظیم ہے۔یہ لند ن میں قائم ہے اور ہمارے بانیوں میںبرطانیہ کی انتہا پسند اسلامسٹ تنظیموں، یعنی وہ تنظیمیں جو آج بھی فعال ہیں، کے سابقہ اہم حمایتی شامل ہیں۔
قوئیلیم دہشت گردی کی روک تھام کے لیے غوروخوض کرنے والوں کی پہلی عالمی تنظیم ہے۔یہ لند ن میں قائم ہے اور ہمارے بانیوں میںبرطانیہ کی انتہا پسند اسلامسٹ تنظیموں (یعنی وہ تنظیمیں جو آج بھی فعال ہیں) کے سابقہ اہم حمایتی شامل ہیں۔
انتہا پسندی دہشت پسندی کی شروعات ہوتی ہے۔ اسے صرف مسلمانوں سے مخصوص نہیں کیا جا سکتا۔ یا کم از کم یہ صرف ان کی حد تک ہی نہیں ہے۔ مذہی کٹر پن اور انتہا پسندی کسی معاشرے کی اس ناکامی کا نتیجہ ہیں کہ وہ مختلف نقطہ نظر کو قبول کرنے کے مشترکہ احساس کو فروغ نہیں دے سکااور لبرل جمہوری اقدار کو معاشرے کے سبھی طبقات میں نہیں پھیلاسکا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مسلمان رہنماؤں کو خود تنقیدی کی مزید اہلیت پیدا کرنی ہوگی تاکہ مسلمانوں کو مغرب دشمن خیالات کے اثرات سے بچایا جائے،سماجی تنگ نظری سے آزاد کیا جائے اور مغربی اسلام کی قدرتی افزائش کے لیے راہ ہموار کی جائے۔
قوئیلیم ہماری سوچ اور سوچنے کے انداز کو چیلنج کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے موجود اسلامسٹ نظریے کے خاتمے کے لیے باخبر اور مفصل بحث کا آغاز کیا جاءے اور تخلیقی فکری مثالیں پیدا کی جائیں۔ جب کہ ساتھ ہی متعلقہ پالیسی اقدامات کے لیے حکومتوں کو شواہد کی بنیاد پر قائم جانے والی سفارشات پیش کی جائیں۔
