قوئیلیم کا گلوبل افیئرز یونٹ ایک بین الاقوامی سفارت کارانہ کوشش ہے تاکہ اہم برطانوی مسلمانوں کو سفیروں کی حیثیت سے مسلمان ملکوں میں بھیجا جائے۔ ان ملکوں میں اہم مسلمانوں اور سکالروں سے بہتر روابط استوار کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا مقصد یہ ہے کہ تشدد پسندانہ اسلامسٹ خیالات کے تسلسل میں رکاوٹ پیدا کی جائے۔
مختلف ملکوں میں کام کے دائرے کو پھیلانے کے منصوبے کے ساتھ پاکستان اور شام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، گلوبل افیئرز یونٹ یونیورسٹی کے کیمپسوں اور مذہبی درس گاہوں میں مختلف سرگرمیاں منعقد کرواتا ہے تاکہ مغربی مسلم زندگی کی پیچیدگیوں کی وضاحت کی جائے اور ان آزادیوں کا ذکر کیا جائے جن سے مسلمان برطانیہ اور دوسری جگہوں میں استفادہ کرتے ہیں۔ گلوبل افیئرز یونٹ القاعدہ کے دنیا کے بارے میں نقطہ نظر کو رد کرتا ہے اور اس کے مقابلے میں علمی دلائل پیش کرتا ہے: برطانیہ دارلحرب (جنگ کا میدان) نہیں ہے اور یہ کہ مسلمان مغرب کا ایک نہایت اہم حصہ ہے نہ کہ اس کے خلاف کوئی قوت۔
