ایڈ حسین کی کتاب 'The Islamist' کو بہترین سیاسی تحریر کے طور پر جارج اورویل پرائز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ آپ قوئیلیم کے شریک بانی بھی ہیں۔ اس سے پہلے حزب التحریر‘ اور ’جماعت اسلام جیسی برطانیہ کی نمایاں تنظیموں کے فعال رکن بھی رہے۔ اب آپ انتہا پسندی اور اسلام ازم کے سخت مخالف بن چکے ہیں۔ آپ اس بات کے حامی ہیں کہ مسلمانوں کو شہری کی حیثیت سے قومی سیاسی دھارے میں شامل ہونا چاہئے۔ وہ اسلامسٹ ایجنڈے کے حامل علیحدگی پسند، مغرب دشمن متنازعہ افراد میں سے نہیں ہیں۔ وہ شام اور سعودی عرب میں 2003 سے 2005 کے دوران برٹش کونسل کے ساتھ کام کرتے رہے۔ 2007 کے بعد سے ،جب ان کی کتاب پینگوئن نے شائع کی، آپ اسلام، مسلمان، تشخص، دہشت گردی، اور ہمہ گیر ثقافتی ماحول کے حوالے سے میڈیا میں اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔ آپ لندن میں پیدا ہوئے اور وہیں آپ کی پرورش ہوئی۔ SOAS یونیورسٹی آف لندن سے انھوں نے مڈل ایسٹ سٹڈیز میں ایم اے کیا۔ آج کل آپ ’کلونیاتی دور کے سیکولرازم کے بعد عرب تجربات‘جیسے موضوع پر اپنا پی ایچ ڈی کا تھیسز مکمل کر رہے ہیں۔ آپ رائل سوسائٹی آف آرٹس (RSA) کے فیلو، فیبئن سوسائٹی اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے رکن بھی ہیں۔
