اینیا ہارٹ ڈائیک سینئر ریسرچ فیلو ہیں۔ انھوں نے ہماری ٹیم میں اگست 2008 کو شمولیت اختیار کی۔ اس سے پہلے وہ بی بی سی مانیٹرنگ کے لیے جنوب مشرقی اور مشرقی یورپ کی سیاست پر تحقیق کرتی رہیں۔ انھوں نے اٹھارہ مہینے سربیا میں گزارے جہاں وہ یورپین کمیشن اور اقوام متحدہ کے تحت اسلحہ جات کے کنٹرول کے ایک محدود علاقائی منصوبے پر کام کرتی رہیں۔ انھوں نے یونیورسٹی آف ساراجیوو اور یونیورسٹی آف بولوگنا سے انسانی حقوق اور جمہوریت میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ جب کہ یونیورسٹی آف ایڈن برگ سے انھوں نے ’ترقی کے ساتھ سماجی انتھروپولوجی‘کے موضوع میںانڈرگریجوایٹ کیا۔اینیا کو ایمنسٹی انٹرنیشنل اور سکاٹش پارلیمنٹ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہے۔ وہ بوسنیا ہرزیگووینا، البانیہ اور پاکستان میں انسانی بنیادوں پر کام کرنے کا تجربہ بھی حاصل کرچکی ہیں۔
